پیپلزپارٹی اور ن لیگ 25سال سے باریاں لے رہے ہیں لیکن بلدیاتی انتخابات نہیں کروائے :عمران خا ن

04 جون 2015 (15:26)

ہنزہ (مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین تحریک انصاف عمران خا ن نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ 25سال سے باریاں لے رہی ہے لیکن انہوں نے بلدیاتی انتخابات نہیں کروائے اور یہ لوگ آپ کو باری نہیں دیں گے ۔

گلمت گوجال میں جلسے سے خطا ب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ وہ جانتے ہیں کہ گلگت بلتستان کو کس طرح کے مسائل پر درپیش ہیں اور ان کا حل صرف بلدیاتی انتخابات کے ذریعے ہی ممکن ہے ۔انہوں نے کہاکہ انہیں پہلی بار باری ملی اور تحریک انصاف کے خیبر پختون خواہ میں بلدیاتی انتخابات کروا دیے ہیں ،پنجاب حکومت میٹروبس اور سٹرکوں پر پیسہ لگا رہے ہیں جبکہ خیبر پختون خواہ عوام پر پیسہ خر چ رہی ہے ۔

عمران اخا ن کا کہناتھا کہ کے پی کے حکومت سب سے زیادہ پیسہ تعلیم پر خرچ کر رہی ہے کیونکہ تعلیم سب کا حق ہے اور اس کی ہمیں ضرورت ہے ۔انہو ںنے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے یمن کی جنگ کیخلاف آواز اٹھائی جس کی وجہ سے پاکستان اس کا حصہ نہیں بنا ۔

 

مزیدخبریں