’81 فیصد لوگ اس ایک وجہ سے اپنے ہمسفر کو چھوڑنے پر تیار ہوجاتے ہیں‘ تحقیق میں انتہائی حیرت انگیز انکشاف سامنے آگیا، کیا چیز ہے؟ جواب آپ کے اندازے غلط ثابت کردے گا

’81 فیصد لوگ اس ایک وجہ سے اپنے ہمسفر کو چھوڑنے پر تیار ہوجاتے ہیں‘ تحقیق میں ...
’81 فیصد لوگ اس ایک وجہ سے اپنے ہمسفر کو چھوڑنے پر تیار ہوجاتے ہیں‘ تحقیق میں انتہائی حیرت انگیز انکشاف سامنے آگیا، کیا چیز ہے؟ جواب آپ کے اندازے غلط ثابت کردے گا

  



لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) میاں بیوی کی بعض بری عادات دوسرے فریق کو ناگوار گزرتی ہیں جو بسااوقات علیحدگی پر بھی منتج ہوتی ہیں۔ لیکن اب ماہرین نے ایک تحقیقاتی سروے میں ایک ایسے کام کا انکشاف کیا ہے جس کی وجہ سے لوگوں میں علیحدگی ہو سکتی ہے اور اس کام کے متعلق آج تک کسی نے سوچا بھی نہ ہو گا۔ ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق ماہرین نے بتایا ہے کہ ”ازدواجی زندگی میں فریقین کا اچھا رویہ اور سلیقہ پسندی بھی بہت اہم ہوتی ہے۔ جو لوگ ڈائننگ ٹیبل پر کھانے میں بدسلیقہ ہوتے ہیں، ان کے شریک حیات کے علیحدہ ہو جانے کا قومی امکان موجود ہوتا ہے۔“

رپورٹ کے مطابق یہ تحقیقاتی سروے Match.comاور ScSنے کیا ہے، جس میں حیران کن طور پر 81فیصد افراد نے اعتراف کیا کہ اگر ان کے شریک حیات میں کھانے پینے کا سلیقہ نہیں ہو گا تو وہ اس سے علیحدگی اختیار کر لیں گے۔ اس سروے میں 87فیصد کا کہنا تھا کہ میاں بیوی کا اچھا رویہ اور سلیقہ ازدواجی زندگی میں انتہائی اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔ “ScSکے منیجنگ ڈائریکٹر کیوین رائل کا کہنا تھا کہ ”ہم دیکھتے ہیں کہ بعض لوگ کھلے منہ کے ساتھ کھانا چباتے ہیں، کھانے کی میز پر موبائل فون استعمال کرتے ہیں، یا کھانے کے چمچ اور کانٹے وغیرہ استعمال کرنے میں بدسلیقہ ہوتے ہیں۔ یہ تمام عوامل کسی کی ازدواجی زندگی کی طوالت میں انتہائی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس