جنید خان،حسن علی ایک طرح کے باولر تھے، اس لیے وہاب کو ترجیح دی،پلان پرعمل نہ ہونا تشویش کی بات ہے: مکی آرتھر

جنید خان،حسن علی ایک طرح کے باولر تھے، اس لیے وہاب کو ترجیح دی،پلان پرعمل نہ ...
جنید خان،حسن علی ایک طرح کے باولر تھے، اس لیے وہاب کو ترجیح دی،پلان پرعمل نہ ہونا تشویش کی بات ہے: مکی آرتھر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برمنگھم (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہا ہے کہ جنید خان،حسن علی ایک طرح کے باولر تھے، اس لیے وہاب کو ترجیح دی،کھیل کیلئے بنائے گئے پلان پر عمل نہ ہوسکاجوکافی تشویش کی بات ہے ۔

ہمارے بیٹسمین ابھی تک پرانی طرز پر بیٹنگ کررہے ہیں،مجھے کوئی یہ بات سمجھادے کہ جنید خان کو کیوں باہربٹھاتے ہیں؟:شعیب اختر

تفصیلات کے مطابق بھارت سے ون ڈے میچ میں بری طرح شکست کھانے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا ٹیم کی کارکردگی کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بھارت نے کافی اچھا کھیل پیش کیا،میچ سے اندازہ ہوا کہ ہم ون ڈے کرکٹ میں کہاں کھڑے ہیں،شکست سے مایوسی تو ہوئی ہے لیکن ہم واپس آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم بنیادی غلطیاں کررہے ہیں،آسان کیچ ڈراپ کردیتے ہیں لیکن گزشتہ ایک سال میں ٹیم آہستہ آہستہ بہتری کی طرف آرہی ہے۔

واضح رہے کہ وہاب ریاض بھارت کیخلاف میچ میں سب سے مہنگے ترین باولر ثابت ہوئے ہیں انہوں نے 8.4 اوورز میں 87 رنز دیئے ہیں اور کوئی وکٹ بھی حاصل نہیں کی۔

مزید :

کھیل -