بعض عدالتی فیصلوں سے پاکستان اور جمہوریت کو نقصان پہنچا ، ملک میں قبل از وقت انتخابات کاامکان نہیں ہے: احسن اقبال
اسلام آبا د(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ بعض عدالتی فیصلوں کی بدولت پاکستان اور جمہوریت کونقصان پہنچا ہے جبکہ ملک میں قبل از وقت انتخابات کا کوئی بھی امکان نہیں ہے ۔
جنید خان،حسن علی ایک طرح کے باولر تھے، اس لیے وہاب کو ترجیح دی،پلان پرعمل نہ ہونا تشویش کی بات ہے: مکی آرتھر
نجی ٹی وی دنیانیوز سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے استعفے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا جبکہ کچھ قوتیں آئندہ سال سینیٹ انتخابات سے خوفزدہ ہیں لیکن ملک میں قبل از وقت انتخابات کا امکان نہیں ہے مگر دوسری جانب عمران خان نے پانامہ کا فیصلہ خلاف آنے پرعوام کو سڑکوں پر لانے کی دھمکی دے رکھی ہے۔ انہوں نے کہاکہ سیاسی ،عسکری اور عدالتی قیادت ملکی استحکام کیلئے کردار ادا کرے کیونکہ ملک کسی قسم کے سیاسی انتشار اور بحران کا متحمل نہیں ہوسکتا۔بین الاقوامی قوتیں سی پیک پر اثر انداز ہورہی ہیں ،یہی نہیں غیر ملکی قوتیں بھی پاکستانی میں غیر یقینی صورتحال پیدا کرنا چاہتی ہیں۔