اتنی سی کہانی

اتنی سی کہانی
اتنی سی کہانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جنت


وہ عیسائی ہے۔ بنٹو نے مٹھو کو مار ڈالا۔


غیر مسلک والا کافر ہے۔ صبوا نے بنٹو کو مار ڈالا۔


وہ شانِ رسول میں کمی کرتا ہے۔


چنٹو نے صبوا کو مارا۔


وہ حدیث کی بات کرتا ہے قرآن کی نہیں۔


راجو نے چنٹو کو مار ڈالا۔


وہ داڑھی رکھتا ہے۔ قتل ہو گیا۔


وہ داڑھی نہیں رکھتا ہے۔ مارا گیا۔


وہ نیاز دیتا ہے۔ مر گیا۔


وہ نہیں دیتا۔ مارا گیا۔


اس کی شلوار ٹخنے سے اوپر تھی۔ میری نیچے۔


ہم دونوں کو کسی نے مار ڈالا۔


دُنیا میں اب کوئی نہیں رہتا۔


ہم سب نے ایک دوسرے کو مار ڈالا۔

مزید :

رائے -کالم -