چیچہ وطنی: لڑکیوں سے تعلقات پر منع کرنے سے بیوی کو پھانسی دیدی

چیچہ وطنی: لڑکیوں سے تعلقات پر منع کرنے سے بیوی کو پھانسی دیدی
چیچہ وطنی: لڑکیوں سے تعلقات پر منع کرنے سے بیوی کو پھانسی دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ساہیوال (ویب ڈیسک) خاوند نے غیر لڑکیوں سے تعلقات رکھنے سے منع کرنے پر اپنی بیوی کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے گلے میں پھندا ڈال کر پھانسی دے دی، پولیس تھانہ غازی آباد نے مقدمہ تو درج کرلیا لیکن بااثر ملزم پولیس کو پیسے کی چمک دکھا کر تھانے میں مہمانوں کی طرح رہ رہا ہے، ایس ایچ او تھانہ غازی آباد صلح کیلئے دباﺅ ڈال رہا ہے، کہتا ہے کہ صلح نہ کی تو ملزم کو بیگناہ اور آپ کو کسی نہ کسی جھوٹے مقدمے میں حوالات میں بند کر دوں گا۔

یہ باتیں نواحی گاﺅں 102/12-L کے صادق مسیح نے اپنی بیوی خورشید بی بی اور اپنے بیٹوں وغیرہ  کے ہمراہ چیچہ وطنی پریس کلب میں پولیس تھانہ غازی آباد کے خلاف احتجاج کرتے بتائیں۔اس نے بتایا کہ دو سال قبل میری بیٹی رضیہ بی بی کی شادی نذیر عرف لطیف مسیح ساکن 30/11-L سے ہوئی تھی، پہلے سے ہی اسکے غیر لڑکیوں کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے، میری بیٹی اسے منع کرتی تھی جس پر وہ اسے تشدد کا نشانہ بناتا تھا، پھر اس نے طیش میں آکر میری بیٹی کے گلے میں پھندا ڈال کر قتل دیا۔

پولیس نے مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار تو کر لیا لیکن پولیس ملزم کوبا اثر افراد کے کہنے اور روپے کی چمک سے وی آئی پی پروٹوکول دے رہی ہے۔