اٹک؛ وین اور ٹریفک میں خوفناک تصادم، وین میں آگ لگنے سے 8 افرادجھلس کر جاں بحق،6 زخمی

04 جون 2018 (14:52)

اٹک(ڈیلی پاکستان آن لائن)اٹک کے علاقے چھچھ انٹر چینج کے قریب وین اور ٹرک کے ہولناک تصادم8 افرادجاں بحق اور 6 زخمی ہو گئے جن کو ہسپتال منتقل کردیاگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مسافروں سے بھری وین راولپنڈی سے پشاور جا رہی تھی کہ چھچھ انٹرچینج کے قریب ٹرک سے ٹکرا گئی جس سے وین میں آگ بھڑک اٹھی،وین میں آتشزدگی سے 8 افراد جھلس کر جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہو گئے جن کو ہسپتال منتقل کردیاگیا۔

مزیدخبریں