ستاروں کی روشنی میں آپ کا 4 جون منگل کا دن کیسا رہے گا

ستاروں کی روشنی میں آپ کا 4 جون منگل کا دن کیسا رہے گا
ستاروں کی روشنی میں آپ کا 4 جون منگل کا دن کیسا رہے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

حمل

04جون منگل۔ آپ اپنی خواہشات کی تکمیل کر سکیں گے، دوسروں کے خیالات سے آپ اختلاف کریں گے۔ آپ کے ارادوں میں مضبوطی آئے گی۔ خود اعتمادی بڑھے گی۔

ثور

04جون منگل۔ کسی پرانے دوست سے ملاقات ہو سکے گی۔ آرام کرنے سے طبیعت میں تازگی آئے گی اور کام کرنے کی صلاحیت بڑھے گی۔ رومانس کا موقع ملے گا اور کسی چیلنج کا بھی سامنا ہو سکتا ہے۔

جوزا

04جون منگل۔ قرض وغیرہ کے چکر میں نہ پڑیں اور نہ ہی فضول لوگوں کیساتھ اپنا وقت ضائع کریں۔ مشکلات پر قابو پانے کی صلاحیت دلائے گا۔ تعلیمی امور میں دلچسپی بڑھے گی۔

سرطان

04جون منگل۔ اپنے نجی معاملات میں دوسروں کو دخل اندازی کا موقع نہ دیں۔ اس طرح معاملات سلجھنے کی بجائے مزید الجھ جائیں گے۔ اپنے رویہ میں بھی نرمی پیدا کریں۔ جذباتی ہونا نقصان دہ ہو گا۔

اسد

04جون منگل۔ حساس قسم کے لوگوں سے واسطہ پڑ سکتا ہے جن سے سیاسی حکمت عملی سے پیش آئیں۔ دونوں میں اعتدال کا رویہ اختیار کریں۔ سماجی سرگرمیوں سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔

سنبلہ

04جون منگل۔ اخراجات بڑھنے کا امکان ہے۔ مالی ساکھ برقرار رکھنے کیلئے فضول خرچی سے گریز کریں۔ حالات ملے جلے ہونگے۔ اچانک کسی سفر کا پروگرام بن سکتا ہے جو کہ سفر وسیلہ ظفر ثابت ہو گا۔

میزان

04جون منگل۔ اہم فیصلے کرتے وقت شریک کار کی ضروریات اور احساسات کا خیال رکھیں۔ فضول خرچی سے گریز کریں۔ مالی ساکھ کا خیال رکھیں۔ ذہنی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کا موقع ملے گا۔

عقرب

04جون منگل۔ شریکِ کار کیساتھ تعلقات بگڑنے کا اندیشہ ہے۔ اجتماعی کام میں شرکت کر سکیں گے۔ حالات ملے جلے ہونگے۔ اہل خانہ کے ساتھ کسی پر وقار تقریب میں شرکت کا امکان ہے۔

قوس

04جون منگل۔ نئے معاہدے کرتے وقت جلد بازی سے کام نہ لیں۔ حلقہئ احباب کی وساطت سے سماجی زندگی میں عزت و توقیر، عزیز و اقارب سے مادی فوائد حاصل ہو سکیں گے۔

جدی

04جون منگل۔ مختلف معاملات طے کرتے وقت احتیاط سے کام لیں۔ کوئی بھی فیصلہ جلد بازی میں نہ کریں۔ نئی سرمایہ کاری کا موقع ملے گا۔ نجی طور پر کام کرنا مشترکہ کام کی نسبت زیادہ بہتر رہے گا۔

دلو

04جون منگل۔ آپ اپنے نظریات سے دوسروں کو آگاہ کر سکیں گے۔ نئے معاہدے عمل میں آئیں گے۔ سماجی سرگرمیوں میں مصروف رہیں گے۔ کسی دوست کے ساتھ الجھنے کی کوشش نہ کریں۔

حوت

04جون منگل۔ کسی وفد یا احباب سے ملاقات کر سکیں گے۔ اہل خانہ کی طرف سے کوئی اچھی خبر سن سکیں گے۔ شراکتی امور، علمی و فنی امور کی انجام دہی سے فائدہ کا حصول ممکن ہو سکے گا۔