سری لنکا اور افغانستان کے سنسنی خیز مقابلے کا نتیجہ آگیا

سری لنکا اور افغانستان کے سنسنی خیز مقابلے کا نتیجہ آگیا
سری لنکا اور افغانستان کے سنسنی خیز مقابلے کا نتیجہ آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کارڈیف(ڈیلی پاکستان آن لائن )کرکٹ ورلڈ کپ 2019کے ساتویں میچ میں سری لنکا نے شاندار باولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے افغانستان کو 34رنز سے شکست دے دی ۔سری لنکا نے مقررہ 41اوورز

میں دس وکٹوں کے نقصان پر 201رنز بنائے جس کے جواب میں افغانستان کی ٹیم152رنز پر ہی ڈھیر ہو گئی ۔بارش کے باعث میچ کو 41اوورز تک محدود کیا گیا ۔
تفصیل کے مطابق افغانستان نے ٹاس جیت کر سری لنکا کے خلاف پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔سری لنکا کے کرنرتنے 30،پریرا78،تھرمانے 25،مینڈس2،میتھیو0،ڈی سلوا0،پریرا 2،اڈانا 10،ملینگا 4اور پردیپ 0پر آوٹ ہوئے ۔افغانستان کی جانب سے محمد نبی نے 4،زردان نے 2،راشد خان نے 2اور حامد حسن نے ایک وکٹ لی ۔
جواب میں افغانستان کے محمد شہزاد 7،حضرت اللہ زازئی 30،رحمت شاہ 2،حشمت اللہ 4،محمد نبی 11،گلبدین نائب 23،زردان 43،راشد خان 2،دولت زردان 6،حامد حسن6سکور پر آوٹ ہوئے ۔سری لنکا کے ملنیگا نے 3جبکہ پردیپ نے 4وکٹیں حاصل کیں ۔لکمل اور پریرا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔

مزید :

کھیل -