ٹیکس چوروں کو پکڑنے کیلئے تمام ادارے حکومت کیساتھ ہیں،وزیراعظم کا30 جون کے بعد کریک ڈاﺅن کا عندیہ

ٹیکس چوروں کو پکڑنے کیلئے تمام ادارے حکومت کیساتھ ہیں،وزیراعظم کا30 جون کے ...
ٹیکس چوروں کو پکڑنے کیلئے تمام ادارے حکومت کیساتھ ہیں،وزیراعظم کا30 جون کے بعد کریک ڈاﺅن کا عندیہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے بنی گالہ میں اجلاس میں 30 جون کے بعد ٹیکس چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن کاعندیہ دےدیا،وزیراعظم نے کہا کہ ٹیکس چوروں کوپکڑنے کیلئے تمام ادارے حکومت کےساتھ ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت بنی گالہ میں حکومت کی اقتصادی ٹیم کا اجلاس جاری ہے ،اجلاس میں حفیظ شیخ،حماد اظہر،شبرزیدی اورفنانس منسٹری کے دیگر حکام شریک ہیں،اجلاس میں 11جون کوپیش کئے جانے والے بجٹ کے خدوخال پربھی مشاورت کی گئی ۔ چیئرمین ایف بی آر نے ایمنسٹی سکیم پراب تک ہونے والی پیشرفت پروزیراعظم کوبریفنگ دی جبکہ ٹیکس ریٹرنزکی تاریخ میں توسیع حکومت کو ملنے والے ٹیکس ریونیوپرحماداظہر نے آگاہ کیا۔
وزیراعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایمنسٹی سکیم اورٹیکس ریٹرنزکی تاریخ میں توسیع سے بھی جوفائدہ نہ اٹھائے اسے کوئی رعایت نہیں دیں گے،وزیراعظم نے کہا کہ صرف تنخواہ دارطبقہ ہی کیوں ٹیکس دے،وزیراعظم نے اقتصادی ٹیم سے سوال کیا کہ بڑے مگرمچھوں کوٹیکس نیٹ میں کیسے لایاجائے،وزیراعظم نے30 جون کے بعد ٹیکس چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن کاعندیہ دےدیا،وزیراعظم نے کہا کہ ٹیکس چوروں کوپکڑنے کیلئے تمام ادارے حکومت کےساتھ ہیں۔