”عید منانے کیلئے جیت سے بہتر کچھ نہیں، میں شائقین سے کہنا چاہتا ہوں کہ۔۔۔“ شاداب خان نے انتہائی جذباتی پیغام جاری کر دیا

”عید منانے کیلئے جیت سے بہتر کچھ نہیں، میں شائقین سے کہنا چاہتا ہوں کہ۔۔۔“ ...
”عید منانے کیلئے جیت سے بہتر کچھ نہیں، میں شائقین سے کہنا چاہتا ہوں کہ۔۔۔“ شاداب خان نے انتہائی جذباتی پیغام جاری کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئی سی سی ورلڈکپ 2019ءمیں انگلینڈ کیخلاف شاندار فتح نے ناصرف شائقین کرکٹ کو خوشی سے نہال کر دیا ہے کہ قومی کرکٹرز کی عید کی خوشیاں بھی دوبالا ہو گئی ہیں۔
لیگ سپنرشاداب خان اس جیت پر کس قدر خوش ہیں؟ اس کا اندازہ ان کی ٹویٹ سے لگایا جا سکتا ہے جس میں انہوں نے ناصرف اپنی خوشی کا اظہار کیا بلکہ قوم کو ایسا جذباتی پیغام بھی دیا ہے کہ آپ بھی حیران رہ جائیں گے۔
شاداب خان نے لکھا ”عید منانے کیلئے جیت سے بہتر اور کچھ نہیں ہو سکتا۔ میں تمام پاکستانی شائقین کرکٹ سے کہنا چاہتا ہوں کہ ہم آپ میں سے ایک ہیں، ہم اپنے ملک کیلئے بہتر کرنا چاہتے ہیں۔ آپ کی حمایت ہمیں مضبوط کرتی ہے، یہ 11 کھلاڑیوں کی جیت نہیں ، بلکہ یہ پوری قوم کی جیت ہے۔“

مزید :

کھیل -