انگلینڈ کو شکست دینے پر پاکستانیوں کی بھابھی ثانیہ مرزا نے بھی قومی ٹیم کیلئے پیغام جاری کر دیا

انگلینڈ کو شکست دینے پر پاکستانیوں کی بھابھی ثانیہ مرزا نے بھی قومی ٹیم ...
انگلینڈ کو شکست دینے پر پاکستانیوں کی بھابھی ثانیہ مرزا نے بھی قومی ٹیم کیلئے پیغام جاری کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

حیدرآباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستانیوں کی بھابھی ثانیہ مرزا نے بھی انگلینڈ کو شاندار شکست دینے پر پاکستانی ٹیم کیلئے پیغام جاری کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق ثانیہ مرزا نے پاکستان ٹیم کو ورلڈ کپ میں پہلے میچ میں کامیابی حاصل کرنے پر مبارک باد دی ہے اور ٹویٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ” جس طرح گزشتہ روز پاکستانی ٹیم نے انگلینڈ کو شکست دی اور واپس پلٹے اس پر بہت بہت مبارک ہو اور ہمیشہ کی طرح غیر متوقع رہے ، کرکٹ ورلڈ کپ پہلے سے بھی زیادہ دلچسپ ہو گیا ۔“
یاد رہے کہ حسن علی کو سوشل میڈیا پر پیزے سے متعلق مضحکہ خیز بیان پر ٹرول کیا جارہا تھا تو ثانیہ مرزا ان کیلئے بھی میدان میں آئیں اور دفاع کیا ۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے انگلینڈ کو 14 رنز سے شکست دے کر ورلڈ کپ میں پہلی کامیابی سمیٹ لی ہے تاہم ابھی بہت سفر باقی ہے ۔پاکستان کا اگلا میچ سات جون کو سری لنکا کے خلاف ہے ۔

مزید :

کھیل -