”کیا آپ پاکستانی ٹیم میں شامل ہوں گے؟“ پاکستانی کے اس سوال پر کرس گیل کا ایسا جواب کہ آپ بھی خوش ہو جائیں

”کیا آپ پاکستانی ٹیم میں شامل ہوں گے؟“ پاکستانی کے اس سوال پر کرس گیل کا ...
”کیا آپ پاکستانی ٹیم میں شامل ہوں گے؟“ پاکستانی کے اس سوال پر کرس گیل کا ایسا جواب کہ آپ بھی خوش ہو جائیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف ویسٹ انڈین بلے باز کرس گیل اپنے کیرئیر کا آخری ورلڈکپ کھیل رہے ہیں جنہوں نے پاکستان کیخلاف عمدہ نصف سنچری بھی سکور کی۔
کرس گیل کے مداح پوری دنیا میں پھیلے ہوئے ہیں اور پاکستان میں بھی ان کے چاہنے والوں کی کوئی کمی نہیں مگر جب ان سے ایک منچلے پاکستانی نے یہ کہا کہ وہ پاکستانی ٹیم میں شامل ہوں گے یا نہیں؟ تو کرس گیل نے ایسا جواب دیدیا کہ تمام پاکستانی ہی خوش ہو جائیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک پاکستانی نے ان سے پوچھا کہ کیا آپ پاکستانی ٹیم میں شامل ہو سکتے ہیں تو انہوں نے جواب دیا کہ ”پاکستان میری ٹیم ہے۔“

مزید :

کھیل -