پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم پر فائرنگ,مقدمہ درج

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم پر فائرنگ,مقدمہ درج
پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم پر فائرنگ,مقدمہ درج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) لاہور میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم پر فائرنگ کا واقعہ ہربنس پورہ میں جعلی کولڈ ڈرنکس تیار کرنے والی فیکٹری پر چھاپے کے بعد پیش آیا تھا۔

بتایا گیا ہے کہ اتھارٹی کی ٹیم فیکٹری سے 5 ہزار جعلی مشروبات سے بھری بوتلیں اور دیگر سامان قبضے میں لے کر واپس آرہی تھی کہ راستے میں بغیر نمبر پلیٹ کار سے ٹیم پر فائرنگ کی گئی۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق  خوش قسمتی سے کوئی نقصان نہیں ہوا تاہم فوڈ اتھارٹی حکام کی درخواست پر پولیس نے چار نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔