”53 سالوں میں ملنے والا یہ بہترین تحفہ ہے “ وسیم اکرم کے جذبات جان کر آپ بھی ان کی حمایت کریں گے

”53 سالوں میں ملنے والا یہ بہترین تحفہ ہے “ وسیم اکرم کے جذبات جان کر آپ بھی ...
”53 سالوں میں ملنے والا یہ بہترین تحفہ ہے “ وسیم اکرم کے جذبات جان کر آپ بھی ان کی حمایت کریں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق کپتان وسیم اکرم نے ورلڈکپ کے میچ میں انگلینڈ کیخلاف جیت کو اپنی سالگرہ کا بہترین تحفہ قرار دیدیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وسیم اکرم کی سالگرہ کے دن یعنی 3 جون کو پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا گیا میچ سنسنی خیز مقابلے کے بعد گرین شرٹس نے 14 رنز کیساتھ جیت لیا جس پر ناصرف پوری قوم خوش ہے بلکہ غیر ملکی کھلاڑی بھی پاکستانی ٹیم کی تعریف کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔
سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ میں آج 53 سال کا ہوا ہوں اور مجھے سالگرہ کے موقع پر ملنے والا یہ اب تک کا بہترین تحفہ ہے۔ ناصرف بطور ہم ہمیں اس جیت کی ضرورت تھی بلکہ ٹیم کو بھی بھرپور اعتماد چاہئے تھا۔ اس وکٹ پر ہم نے 444 کا تعاقب بھی کروایا اور 380 کا بھی مگر بالآخر پاکستان نے میچ جیت لیا ہے، اسے ورلڈکپ اور ہوم فیورٹس ہونے کا دباﺅ کہتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس میچ کیلئے ہماری ٹیم کا کمبی نیشن ٹھیک تھا، میں پہلے پانچویں باﺅلر کو ڈراپ کئے جانے کے حق میں نہیں تھا مگر بعد میں احساس ہوا کہ عماد وسیم بھی دیگر باﺅلرز جیسا ہی ہے اور وہ گیند زیادہ ٹرن نہیں کرتا جبکہ محمد حفیظ اور شعیب ملک کی وجہ سے ہماری بیٹنگ لائن لمبی ہو جاتی ہے۔

مزید :

کھیل -