ڈیل سٹین ورلڈکپ سے باہر ہو گئے

ڈیل سٹین ورلڈکپ سے باہر ہو گئے
ڈیل سٹین ورلڈکپ سے باہر ہو گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کیلئے ورلڈکپ کے سفر کا آغاز کچھ اچھا نہیں رہا جسے ناصرف پہلے میچ میں انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا بلکہ بنگلہ دیش نے بھی اپ سیٹ شکست سے دوچار کر دیا اور اب اہم ترین باﺅلر ڈیل سٹین بھی ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔
ڈیل سٹین انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کے دوران زخمی ہوئے تھے اور علاج کیلئے اپنے وطن روانہ ہو گئے تھے۔ ذرائع کے مطابق ڈیل سٹین نے 2016ءمیں کندھے کی سرجری کروائی تھی لیکن اس کے بعد بھی وہ مسلسل مسائل کا شکار ہیں جبکہ ان کے کندھے کا مسئلہ دوبارہ شدید ہو گیا ہے جس کے باعث وہ ورلڈکپ نہیں کھیل سکیں گے۔
ذرائع کے مطابق ڈیل سٹین کی جگہ بیورن ہینڈرکس کو جنوبی افریقہ کی ٹیم میں شامل کیا جائے گا جنہوں نے رواں سال جنوری میں پاکستان کیخلاف ڈیبیو کیا تھا اور اب تک صرف دو میچ کھیل کر ایک وکٹ حاصل کر سکے ہیں۔

مزید :

کھیل -