افغانستان میں مسافر بھی محفوظ نہ رہے

افغانستان میں مسافر بھی محفوظ نہ رہے
افغانستان میں مسافر بھی محفوظ نہ رہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کابل (ڈیلی پاکستان آن لائن) افغانستان میںمسافر بس پر حملے میں 4افراد ہلاک اور 9زخمی ہوگئے ،کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک بم دھماکے کے نتیجے میں کم ازکم چار افراد ہلاک ہو گئے ہیں، حملے میں ایک بس کو نشانہ بنایا گیا، بس میں حکومتی ملازمین سوار تھے، جو عید سے کی چھٹیوں پر گھروں کوجا رہے تھے ۔
حکام کے مطابق بم ایک سائیکل میں نصب تھا اور اس وقت پھٹا جب یہ بس وہاں قریب سے گزری۔ اس حملے میں نو افراد زخمی بھی ہوئے، ابھی تو کسی گروپ کی جانب سے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ۔