SIAL، سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے نئے چیئرمین اور وائس چیئرمین ندیم انور قریشی اور چودھری محمد افضل شاہین کو مبارکباد

SIAL، سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے نئے چیئرمین اور وائس چیئرمین ندیم انور ...
SIAL، سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے نئے چیئرمین اور وائس چیئرمین ندیم انور قریشی اور چودھری محمد افضل شاہین کو مبارکباد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (طاہر منیر طاہر) سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ SIAL کے لئے برائے سال 2019-2020ءچیئرمین اور وائس چیئرمین کے عہدیداروں کا اعلان کردیا گیا ہے۔ کمپنی کے سیکرٹری محمد جہانگیر خان کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ندیم انور قریشی چیئرمین اور چودھری محمد افضل شاہین وائس چیئرمین منتخب ہوئے ہیں۔ یاد رہے کہ متذکرہ دونوں امیدواروں کے مقابلہ میں کسی اور نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے لہٰذا ندیم انور قریشی اور محمد افضل شاہین بلا مقابلہ چیئرمین اور وائس چیئرمین منتخب ہوگئے ہیں۔ دونوں بلا مقابلہ عہدیداروں کو ان کے دوستوں نےمبارکباد اور نیک تمنائیں پیش کی ہیں۔

مزید :

عرب دنیا -