مسلم لیگ ن یو اے ای نے مسیحی ورکرز کو نظر انداز کردیا، پی ایم ایل این اندرونی ٹوٹ پھوٹکا شکار ہے: جان قادر اور جیکب حاکم دین

مسلم لیگ ن یو اے ای نے مسیحی ورکرز کو نظر انداز کردیا، پی ایم ایل این اندرونی ...
مسلم لیگ ن یو اے ای نے مسیحی ورکرز کو نظر انداز کردیا، پی ایم ایل این اندرونی ٹوٹ پھوٹکا شکار ہے: جان قادر اور جیکب حاکم دین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (طاہر منیر طاہر) پی ایم ایل این متحدہ عرب امارات اندرونی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئی۔ پرانے ورکرز کو نظر انداز کرکے بغیر میرٹ کے نئے لوگوں کو آگے لایا جارہا ہے جو پرانے ورکرز کے ساتھ سراسر زیادتی اور ناانصافی ہے۔ بغیر میرٹ کے آگے آنے والے لوگ پی ایم ایل این کے ساتھ کبھی دل سے مخلص نہیں رہے بلکہ بعض موقعوں پر پی ایم ایل این کی مقامی قیادت کی مخالفت کرتے رہے ہیں جبکہ ایسے ہی ابن الوقت لوگوں کو آگے لانا پرانے کارکنوں کی توہین ہے۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن یو اے ای کے سینئر نائب صدر جان قادر اور جوائنٹ سیکرٹری جیکب حاکم دین نے 28 کئی 2019ءکو یقیم تکبیر کی تقریب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسیحی برادری کے کارکنوں کو اس تقریب کے دوران نظر انداز کیا گیا، سٹیج پر آکر تقریر کا موقع نہیں دیا گیا اور نہ ہی عزت و احترام دیا گیا جس کی وجہ سے وہ بے حد مایوس ہیں۔ مسیحی لیڈران نے پی ایم ایل این کی اعلیٰ قیادت سے صورتحال کا جائزہ لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید :

عرب دنیا -