آدمی نے اپنا ہی گھر جلا کر راکھ کر دیا، لیکن وجہ کیا تھی ؟ جان کر آپ کو اس افسوسناک خبر پر بھی ہنسی آ جائے

آدمی نے اپنا ہی گھر جلا کر راکھ کر دیا، لیکن وجہ کیا تھی ؟ جان کر آپ کو اس ...
آدمی نے اپنا ہی گھر جلا کر راکھ کر دیا، لیکن وجہ کیا تھی ؟ جان کر آپ کو اس افسوسناک خبر پر بھی ہنسی آ جائے

  


لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک شخص نے اپنے ہاتھوں سے اپنا گھر جلا کر راکھ کر دیا لیکن اس کی اس حرکت کی وجہ ایسی مضحکہ خیز تھی کہ سن کر اس افسوسناک واقعے پر بھی ہنسی آ جائے۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق اس شخص کی اپنی بیوی کے ساتھ طلاق ہو گئی تھی اور اس خاتون نے عدالت میں اس گھر کی ملکیت حاصل کرنے کے لیے دعویٰ دائر کر رکھا تھا کیونکہ یہ گھر شادی کے دوران ان دونوں نے مل کر بنایا تھا۔ غالب امکان تھا کہ عدالت یہ گھر خاتون کی ملکیت میں دے دیتی چنانچہ جب اس شخص نے دیکھا کہ مکان اس کے ہاتھوں سے نکل رہا ہے تو اس نے گھر کو آگ لگا دی تاکہ اس کی سابق بیوی بھی اس کی مالک نہ بن سکے۔

رپورٹ کے مطابق اس شخص کا نام آئیان کلاﺅز تھا۔ طلاق کے بعد بھی اس کی ایلین نامی اہلیہ اسی گھر میں مقیم تھی اور آئیان کو گھر سے نکالنے کے درپے تھی۔ جب آئیان نے گھر کو آگ لگائی تو وہ اور اس کی اہلیہ دونوں گھر کے اندر ہی موجود تھے اور دونوں کی جان بال بال بچی۔ آگ سے جھلس کر دونوں شدید زخمی ہو گئے اور 6ہفتے تک ہسپتال میں زیرعلاج رہے۔بعد ازاںپولیس نے آئیان کو گرفتار کر لیا اور عدالت میں پیش کر دیا جہاں سے اب اسے 2سال قید کی سزا سنا کر جیل بھجوا دیاہے۔

مزید : برطانیہ