اگر آپ کے ناخن بہت سپیڈ سے بڑھ رہے ہیں تو اس کا کیا مطلب ہوتا ہے؟ وہ بات جو آپ کو ضرور معلوم ہونی چاہیے

اگر آپ کے ناخن بہت سپیڈ سے بڑھ رہے ہیں تو اس کا کیا مطلب ہوتا ہے؟ وہ بات جو آپ ...
اگر آپ کے ناخن بہت سپیڈ سے بڑھ رہے ہیں تو اس کا کیا مطلب ہوتا ہے؟ وہ بات جو آپ کو ضرور معلوم ہونی چاہیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) ناخنوں کا تیزی کے ساتھ بڑھنا ، یا ان کی بڑھوتری بالکل رک جانا اور سخت ہوجانا لوگ عموماً نظرانداز کرتے ہیں لیکن اب سائنسدانوں نے اسے ایک سنگین بیماری کی علامت قرار دے دیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ”کمپلیکس ریجنل پین سنڈروم وہ بیماری ہے جس کی بڑی علامات میں ناخنوں کا تیزی کے ساتھ بڑھنا یا ان کی بڑھوتری بالکل رک جانا اور سخت ہو جانا شامل ہیں۔ اس کے علاوہ بالوں کا کمزور ہو کر گرنے لگ جانا بھی اس بیماری کی علامات ہیں۔ یہ بیماری عموماً خواتین کو لاحق ہوتی ہے اور کسی بھی عمر میں ہو سکتی ہے تاہم 50سال سے زائد عمر کی خواتین اس کا بالخصوص نشانہ بنتی ہیں۔“
سائنسدانوں کا کہناتھا کہ ”یہ بیماری ایسی ہے کہ اس سے خواتین کے جوڑوں اور پٹھوں میں شدید درد رہنے لگتا ہے اور سوچن آ جاتی ہے۔ اس بیماری میں ہاتھوں پیروں اور بازوﺅں اور ٹانگوں کی جلد سرخ لگنے لگتی ہے اور یہ اعضاءگرم محسوس ہوتے ہیں۔ بعض اوقات ان اعضاءکی جلد نیلی پڑ جاتی ہے اور یہ سرد ہو جاتے ہیں۔ یہ سب کچھ خون کے بہاﺅ کی وجہ سے ہوتا ہے۔ اس بیماری میں خون کا بہاﺅ حد سے زیادہ تیز یا بہت کم ہو جاتا ہے۔ ناخنوں کا بڑھنا خون کا بہاﺅ تیز ہونے کی وجہ سے ہوتا ہے اور اگر بہاﺅ کم ہو جائے تو یہ کم بڑھتے اور سخت ہو جاتے ہیں۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -