خواتین پلاسٹک کی بوتل کے ڈھکن 67ہزار روپے میں کیوں خرید رہی ہیں؟ نئے فیشن نے انٹرنیٹ پر ہنگامہ برپا کر دیا

خواتین پلاسٹک کی بوتل کے ڈھکن 67ہزار روپے میں کیوں خرید رہی ہیں؟ نئے فیشن نے ...
خواتین پلاسٹک کی بوتل کے ڈھکن 67ہزار روپے میں کیوں خرید رہی ہیں؟ نئے فیشن نے انٹرنیٹ پر ہنگامہ برپا کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) بوتلوں کے ڈھکن، جنہیں لوگ کچرے میں پھینک دیتے تھے، اب ایک نئے فیشن کی وجہ سے اتنے مہنگے فروخت ہونے لگے ہیں کہ لوگ انہیں سینت سینت کر رکھنا شروع کر دیں گے۔ ویب سائٹ مینگو باز کے مطابق اس وقت ایک نیا فیشن چلا ہے جس میں کئی برانڈز بوتل کے ڈھکنوں سے کانوں کے جھمکے اور دیگر زیورات بنا رہے ہیں۔ یہ زیورات اس قدر مقبول ہو چکے ہیں کہ بوتل کے ڈھکنوں کی مانگ بھی بڑھ گئی ہے اور یہ 500ڈالر (تقریباً67ہزار روپے)فی کلوگرام میں فروخت ہو رہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق فرانس کی معروف فیشن کمپنی Balenciagaبھی بوتل کے ڈھکنوں سے زیورات بنا رہی ہے اور اس کے بنائے گئے کان کے جھمکوں کی قیمت 550ڈالر (تقریباً72ہزار روپے) ہے جو ہاتھوں ہاتھ فروخت ہو رہے ہیں۔ اس نئے فیشن نے سوشل میڈیا پر بھی بہت ہنگامہ مچا رکھا ہے اور لوگ اس نئے رجحان پر حیرت کا اظہار کرتے پائے جا رہے ہیں کہ وہ کون خواتین ہوں گی جو بوتل کے ڈھکنوں سے بنے زیورات پہنتی ہوں گی۔کیا اب بوتل کے ڈھکن بھی لگژری میں شمار ہوں گے؟“