خیبر پختوا حکومت نے عوام میں تقسیم پیدا کی :فوادچودھری

خیبر پختوا حکومت نے عوام میں تقسیم پیدا کی :فوادچودھری
خیبر پختوا حکومت نے عوام میں تقسیم پیدا کی :فوادچودھری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فوادچودھری نے کہاہے کہ کے پی حکومت نے عوام میں تقسیم پیدا کردی ہے ، بدقسمتی سے یہ جو معاملہ ہواہے ، درست نہیں ہوا ، خود کے پی کے کئی اضلاع میں عوام نے عید نہیں منائی اورمرکز کے ساتھ عید منانے کا اعلان کیا ہے۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”نقطہ نظر“میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ اس ملک میں لاﺅڈ اسپیکر کے حلا ل اورحرام ہونے کے فیصلے میں بڑا عرصہ لگاہے لیکن آخر کار جیت علم اور عقل کی ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ کل چاندکا نظر آنا ممکن نہیں ہی تھا ، اس لئے یہ کہہ دیاجاتا کہ ہم نے سعودی عرب یا افغانستان کے ساتھ عید منانی ہے تو یہ بات درست تھی بجائے یہ کہ ایک غلط طریقہ کار اختیار کیا جائے ۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے حوصلے جوان ہیں کہ اسلام ایک علم کا مذہب ہے اور مسلمان ایک علم والی قوم ہیں ، ہماری نظر میں علم والی سوچ کوجیتنا چاہئے ۔ ان کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ حسد کی وجہ سے جلتے ہیں اور کچھ مجھے بھی مشورے لینے کا شوق ہے ، حکومت کو عوامی ایشوز میں نہیں پڑنا چاہئے ، کے پی حکومت نے لوگوں میں تقسیم پیدا کردی ہے ، بدقسمتی سے یہ جو معاملہ ہواہے ، درست نہیں ہوا ، خود کے پی کے کئی اضلاع میں عوام نے عید نہیں منائی اورمرکز کے ساتھ عید منانے کا اعلان کیا ہے ۔

مزید :

قومی -