مریم نواز کو بیمار والد سے نہ ملنے دینا ناقابل برداشت سلوک ہے: بلاول بھٹو زرداری

مریم نواز کو بیمار والد سے نہ ملنے دینا ناقابل برداشت سلوک ہے: بلاول بھٹو ...
مریم نواز کو بیمار والد سے نہ ملنے دینا ناقابل برداشت سلوک ہے: بلاول بھٹو زرداری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان  پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مریم نواز کو بیماروالدسےنہ ملنےدیناناقابل برداشت سلوک ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ حکومت باپ بیٹی کو ملنے سے روک کر کیا پیغام دے رہی ہے؟ حکومت فی الفور مریم نواز کو نواز شریف سے ملنے کی اجازت دے۔چیئر مین پاکستان  پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ جب بات انسانیت کی ہو تو سیاسی اختلافات بالائے طاق رکھ دئیے جاتے ہیں، انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پہلے انسان بنو، پھر حکمران بنو ۔

واضح رہے کہ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت انہیں اپنے والد سے ملنے کی اجازت نہیں دے رہی ہے،جعلی و سیاسی مقدموں میں قید نواز شریف کی صحت کو خطرہ لاحق ہے،ایسے میں جو بیٹی کو ملنے کی اجازت نا دیں ان سے بڑا ظالم کون ہو گا۔انہوں نے کہا کہ ظلم، نفرت اور انتقام کی غلیظ سیاست کرنے والوں کو نہیں بھولنا چاہیے کہ اللہ دنوں کو الٹتا پھیرتا رہتا ہے اور ہمیشہ کی بادشاہی اسی کی ہے۔

مزید :

قومی -