عیدالفطر کے مسرت موقعے پر پاکستان، خطے اور پوری دنیا میں امن و خوشحالی کے لیئے دعاگو ہیں:بلاول بھٹو زرداری

عیدالفطر کے مسرت موقعے پر پاکستان، خطے اور پوری دنیا میں امن و خوشحالی کے ...
عیدالفطر کے مسرت موقعے پر پاکستان، خطے اور پوری دنیا میں امن و خوشحالی کے لیئے دعاگو ہیں:بلاول بھٹو زرداری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کو عیدالفطر کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس پر مسرت موقعے پر پاکستان، خطے اور پوری دنیا میں امن و خوشحالی کے لیئے دعاگو ہیں۔

عیدالفطر کی مناسبت سے جاری کردہ اپنے پیغام میں پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ عید کے موقعے پر وہ ملک کی اس غریب عوام کے لیئے فکرمند ہیں جو مہنگائی اور بے روزگاری کے باعث گذر بسر نہ ہونے کے باعث آج آہیں بھرنے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے آسودہ حال افراد پر زور دیا کہ وہ معاشرے کے غریب بھائیوں سے بھی عید کی خوشیاں بانٹیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ رمضان المبارک کی اصل روح صبر و عاجزی ہے اور اس جذبے کی رمضان المبارک کے بعد بھی پیروی کی جاتی رہنی چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ عید کے پرمسرت لمحات میں ہمیں نادار و محتاج افراد، ملک میں امن کے خاطر جانوں کی قربنیاں دینے والوں، اور ظلم و ناانصافی کے شکار تمام لوگوں کو بھی یاد رکھنا چاہیئے۔

مزید :

قومی -