رویت کے بغیر رمضان اور عید کا اعلان نہیں ہوسکتا،آئندہ کوشش ہو گی کہ عید ایک ہی دن ہو:ڈاکٹر قبلہ ایاز

رویت کے بغیر رمضان اور عید کا اعلان نہیں ہوسکتا،آئندہ کوشش ہو گی کہ عید ایک ...
رویت کے بغیر رمضان اور عید کا اعلان نہیں ہوسکتا،آئندہ کوشش ہو گی کہ عید ایک ہی دن ہو:ڈاکٹر قبلہ ایاز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین  ڈاکٹر قبلہ ایاز نے کہا ہے کہ کونسل کی سفارشات پر فیصلہ کرنا پارلیمان پر لازم نہیں، رویت ہلال کا معاملہ فنی طور پر ہمارے دائرہ کار میں نہیں آتا ،رویت کے بغیر رمضان اور عید کا اعلان نہیں ہوسکتا۔

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام ’’پرائم ٹائم وِد ٹی ایم ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے قبلہ ایاز کا کہنا تھا کہ اسلامی نظریاتی کونسل 1973 کے آئین کا حصہ ہے جسے اتفاق رائے سے بنایا گیا ہے، سیکولر جماعتوں نے بھی اسلامی قوانین پر اتفاق کیا تھا۔قبلہ ایاز کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ کی سٹینڈنگ کمیٹی میں ہمارا اہم کردار رہا ہے ،کونسل کا اپنا شعبہ ریسرچ ہے جو سفارشات پر فیصلے کرتا ہے لیکن کونسل کی سفارشات پر فیصلہ کرنا پارلیمان پر لازم نہیں۔انہوں نے کہا کہ رویت ہلال کا معاملہ فنی طور پر ہمارے دائرہ کار میں نہیں آتا،وزارت سائنس کا قمری کلینڈر مل چکا ہے ،قمری کلینڈر پر عید کے بعد تک کی مہلت لی ہے،ٹیکنالوجی سے رویت ہلال میں مدد لی جاسکتی ہے آئندہ کوشش ہو گی کہ عید ایک ہی دن ہو  تاہم رویت کے بغیر رمضان اور عید کا اعلان نہیں ہوسکتا۔چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل قبلہ ایاز کا کہنا تھا کہ کم عمری کی شادی ایک پیچیدہ مسئلہ ہے، کم عمری کی شادی روکنے میں قانون سازی مفیدنہ ہوگی، مفتی محمد شفیعؒ مرحوم نے کم سنی کی شادی کی حوصلہ شکنی کا کہا، کم سنی کی شادی روکنے کی قانون سازی سے متفق نہیں۔انہوں نے کہا کہ بیوی کی پٹائی کے حوالے سے کونسل نے کوئی سفارش نہیں کی۔