9350 سرکاری ملازمین کو فی کس 23 لاکھ روپے دے کر نوکریوں سے نکالنے کا فیصلہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی حکومت کی جانب سے پاکستان سٹیل کے 9 ہزار 350 ملازمین کو گولڈن ہینڈ شیک کے ساتھ نوکریوں سے نکالنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت ہوا جس میں پاکستان سٹیل ملز کے 9350 ملازمین کو فارغ کرنے کی منظوری دے دی گئی ۔ ای سی سی نے ملازمین کو برخاست کرنے کا عمل مکمل کرنے کیلئے ایک ماہ کا عرصہ دیا ہے۔
ای سی سی نے پاکستان سٹیل کے فارغ ہونے والے ملازمین کیلئے اربوں روپے کی منظوری بھی دی ہے، اس فنڈ سے سٹیل مل ملازمین کو گولڈن ہینڈ شیک کی صورت میں فی کس 23 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔