ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا؟
برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ کو آج بندش سے نکلنے کی خوشخبری دی جا رہی ہے۔ آپ کافی عرصے سے اس کا شکار تھے اورآج سے روزانہ کی بنیاد پر آپ کی صورتحال اچھی ہونا بھی شروع ہو جائے گی۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
ایک اہم خبر ملے گی۔ کافی دنوں سے جس طرح بلاک ہو کر رہ گئے تھے۔ اب اس میں سے نکل بھی جائیں گے۔آپ کو مالی معاملات میں بھی اہم پیش رفت کا موقع ملے گا۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
سورة قلم کی آخری دو آیات صبح و شام پڑھنا اپنا معمول بنا لیں۔ اس کے بے شمار فائدے آپ کی زندگی کو بدل دیں گے۔ فی الحال فوری طور پر سے توبندش ختم ہو جائے گی، ان شاءاللہ
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آپ ایک طرف ہی پورا زور لگاتے ہیں۔ حالات کی نزاکت کو سمجھتے ہی نہیں ہیں۔آپ کو اپنے معاملات کے لئے ہر طرف ہاتھ پاﺅں مارنے کی اشد ضرورت ہے۔ تب جا کر بات بنے گی۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
غیرت کے معاملے میں بالکل بھی کوئی لچک کا مظاہرہ مت کریں اور ناہی اپنے دل کی بات کسی کے ساتھ کریں۔ مسئلہ ہو سکتا ہے۔ آج کا دن یاری دوستی سے دور رہنے کا بھی ہے۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
کاروباری حضرات کے لئے اچھے دن ہیں۔سرمایہ کاری کر سکتے ہیں اور جس بھی طرف سے آفر آئے اس کو قبول کرنے میں کوئی ہرج نہیں ہے۔ آج مالی طور پر مضبوط ہو سکتے ہیں۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آج ایک خوبصورت اور اہم دن ہے جس میں آپ کی غیرمتوقع طور پر ضرورت پوری ہو رہی ہے اور اپنے مقاصد کی کامیابی کی جانب بڑھ رہے ہیں، ان شاءاللہ اچھا ہی ہوگا۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
ابھی خانگی مسئلے میں الجھنے کا وقت نہیں ہے۔ آپ ایسے کام میں ہرگز ہاتھ مت ڈالیں جس میں آپ کو تھوڑا سا بھی رسک دکھائی دے۔ آج کا دن خاموش رہنے کا ہے۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
روزگار کا خانہ مسلسل بہتر ہو رہا ہے۔ آپ کو اب محنت اور لگن سے کام لینا ہوگا اور جس بھی طرف سے آفر آئے اس کو قبول کرنا ہوگا۔ آج نہایت اہم دن ہے۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
دوسروں کے معاملے سے جس قدر ممکن ہو دور رہیں۔ آپ کی بچت اسی میں ہے۔ آج کا دن آپ کی گھریلو زندگی میں بہتری لانے کا ہے۔ بس اس طرف توجہ ضروری ہے۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
مال خانہ کھل گیا ہے۔ غیر متوقع پیسہ بھی آتا رہے گا اور آپ کو پرائز بانڈ کی خریداری کا مشورہ بھی ہے۔ اس میں کوئی بڑا چانس لگ سکتا ہے۔ آج کا دن بہترین ہوگا۔ا
برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
ایک سلسلہ بند ہوا تو کیوں پریشان ہو رہے ہیں۔ میرے اللہ نے اور کئی بند دروازے کھول دیئے ہیں اور آج تو ویسے قسمت کا ستارہ بلند ہے۔ تقدیر آپ کا پورا ساتھ دے رہی ہے۔