وزیراعلی سندھ کو پنڈی میں طلب کرنے سے ۔۔۔پیپلزپارٹی کی رہنما پلوشہ خان نے خوفناک خدشے کا اظہار کر دیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات پلوشہ خان نے نیب کی جانب سے وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کی پنڈی میں طلبی پرسخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلی سندھ کو پنڈی میں طلب کرنے سے سازش کی بو آرہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کی رہنما پلوشہ خان نے کہا کہ وزیراعلی سندھ کو نیب کی جانب سے پنڈی میں طلب کرنے سے سازش کی بو آرہی ہے،وزیراعلی سندھ اپنےصوبےکےعوام کو کورونا کی وباسےبچائے یا نیب گردی کا سامنا کرے۔ پلوشہ خان نے کہاکہ نیب پنجاب اورپختونخواہ میں اندھا،گونگا اوربہرابناہوا ہے،حال ہی میں آٹااورچینی کابحران پیدا کرکے عوام کو لوٹنے والے نیب کی نظر سے اوجھل ہیں۔ انہوں نےکہا کہ عمران خان کی نالائقی کو نیب گردی کےذریعےچھپایانہیں جاسکتا،ملک اس وقت حالت جنگ میں ہے،عمران خان اور نیب انتشار کا سبب بن رہے ہیں۔