منشا بم کو 2کلو سونا اور 42لاکھ 89 ہزار روپے سپرداری پر دینے کے احکامات معطل

منشا بم کو 2کلو سونا اور 42لاکھ 89 ہزار روپے سپرداری پر دینے کے احکامات معطل

  

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج انعام الٰہی نے ڈیوٹی مجسٹریٹ مجتبیٰ الحسن کی طرف سے منشا بم کو 2کلو سونا اور 42لاکھ 89 ہزار روپے سپرداری پر دینے کے احکامات معطل کردیئے،فاضل جج نے مقدمہ کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے سماعت آئندہ پیشی تک ملتوی کردی،عدالت میں ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر راے مشتاق احمدنے مذکورہ مجسٹریٹ کے احکامات کو چیلنج کیاہے،جس میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ کیس مجتبیٰ الحسن ڈیوٹی جج تھے ان کے پاس کیس کی پراپرٹی سپرداری پر دینے کااختیار نہیں تھا۔ایڈیشنل سیشن جج نے مذکورہ بالاحکم جاری کرتے ہوئے مقدمہ کا ریکارڈ طلب کرلیاہے۔

سپرداری

مزید :

صفحہ آخر -