توہین عدالت کی درخواست،لیسکو چیف مجاہد پرویز چٹھہ کو نوٹس جاری

  توہین عدالت کی درخواست،لیسکو چیف مجاہد پرویز چٹھہ کو نوٹس جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے توہین عدالت کی درخواست پرلیسکو چیف مجاہد پرویز چٹھہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 26جون تک جواب طلب کرلیا۔یہ درخواست شیخوپورہ کے غلام اللہ کی طرف سے دائر کی گئی ہے جس میں موقف اختیا رکیا گیاہے کہ زائد بل جمع نہ کروانے پراس کی بجلی سپلائی کاٹ دی گئی تھی،عدالت نے بل جمع کروانے پر بجلی کنکشن بحال کرنے کا حکم دے رکھا ہے، حکم پر عمل درآمد نہیں کیا جا رہا۔توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
توہین عدالت

مزید :

صفحہ آخر -