ریلویز سگنل سسٹم کرپشن سکینڈل کیس کی سماعت 25 جون تک ملتوی

ریلویز سگنل سسٹم کرپشن سکینڈل کیس کی سماعت 25 جون تک ملتوی

  

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے پاکستان ریلویز میں 55 کروڑ روپے کے سگنل سسٹم کرپشن سکینڈل کیس کی سماعت 25 جون تک ملتوی کر دی،عدالت نے آئندہ سماعت پر فرد جرم عائد کئے جانے کے حوالے سے وکلاء سے دلائل طلب کر لئے ہیں،یادرہے کہ اس کیس میں ملوث 5ملزمان کی عدالت عالیہ سے ضمانتیں منظورہوچکی ہیں،نیب کے پراسیکیوٹر کا موقف ہے کہ مالی بدعنوانی کے الزام میں ریلوے افسران اور پرائیویٹ کنٹریکٹر کو گرفتار کیا تھا،ملزمان میں پراجیکٹ ڈائریکٹر فہیم انور شاہ،سابق چیف سگنل انجینئر ملزم عطاء اللہ، سابق چیف فائنینشل آفیسر ڈاکٹر محمد سعید،ڈپٹی پراجیکٹ ڈائریکٹر محمد احمد اور پرائیویٹ فرم کے مالک ڈاکٹر معاز محی الدین شامل ہیں۔

فرد جرم

مزید :

صفحہ آخر -