کورونا کے پولیس پر حملے، سب انسپکٹر شہید، ڈی آئی جی اشفاق خان بھی مبتلا

کورونا کے پولیس پر حملے، سب انسپکٹر شہید، ڈی آئی جی اشفاق خان بھی مبتلا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کر ائم رپو رٹر)کرونا نے اعلی پولیس افسران کوبھی تیزی سے شکار بنانا شروع کر دیا۔ ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ محمد اشفاق خان بھی کورونا کا شکار ہو گئے، کورونا رپورٹ پازیٹو آنے پر اشفاق خان نے سیلف آئیسولیشن اختیار کر لی۔دوسری جانب لاہور پولیس کا سب انسپکٹر خالد حسین کورونا وائرس کے باعث شہید ہوگیا، سب انسپکٹر خالد حسین تھانہ نواں کوٹ تعینات اور گرین ٹاؤن کا رہائشی تھا۔ واضع رہے لاہور پولیس میں چار اہلکار کورونا وائرس کی وجہ سے مبتلا ہوکر اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ہیں۔ سی سی پی او ذوالفقا ر حمیدنے کہا ہے کورونا سے شہید اہلکاروں کے واجبات کی فوری ادائیگی کیلئے آئی جی پنجاب سے سفارش کی جائے گی تمام محکموں میں سب سے زیادہ لاہور پولیس متاثر ہو رہی ہے۔ لاہور پولیس ہر قسم کے حالات کو پسے پشت ڈالتے ہوئے شہریوں کی سیکیورٹی اور سیفٹی کو یقینی بنائے ہوئے ہے۔ ذرائع کے مطابق لاہور پولیس میں کورونا سے متاثر اہلکاروں و افسران کی تعداد 118 ہے جبکہ کورونا وائرس سے 78 اہلکاروں و افسران نے صحتیاب ہوکر دوبارہ ڈیوٹیاں سنبھال لی ہے۔
سب انسپکٹر شہید

مزید :

صفحہ آخر -