شہری اکاؤنٹ ہیکنگ سے بچنے کیلئے سکیورٹی فیچرز ”ان ایبل“ کریں ایف آئی اے سائبر کرائم
لاہور(کرائم رپورٹر) ایف آئی اے سائبر کرائم نے خبردار کیا ہے کہ فیس بک سمیت کوئی بھی موبائل ایپ لنک کے ذریعے اپڈیٹ کرنے سے اکاؤنٹ اور ڈیٹا ہیک ہو جائیگا، تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے آصف اقبال کا کہنا ہے کہ کسی بھی سوشل میڈیا اکاونٹ کو اپڈیٹ کرنے کیلئے کسی بھی قسم کے لنک کی ضرورت نہیں ہوتی بلکہ یہ ہیکرز کی جانب سے اکاؤنٹ ہیک کرنے کا ایک طریقہ ہے، اس حوا لے سے شہریوں کو شعور دینے کی ضروت ہے کہ اگر سکیورٹی فیچرز "ان ایبل " کیے جائیں تو آئی ڈی ہیک ہونے کے امکانات ختم ہو جاتے ہیں۔
اکاؤنٹ ہیکنگ