سٹی ہاؤسنگ سوسائٹی عوا م کیلئے تحفہ سی او ای کل سے ملتان میں پلاٹس کی بکنگ شروع

  سٹی ہاؤسنگ سوسائٹی عوا م کیلئے تحفہ سی او ای کل سے ملتان میں پلاٹس کی بکنگ ...

  

ملتان(نمائندہ خصوصی)سٹی ہاوسنگ نے پنجاب کے دیگر 4 شہروں کے بعد ملتان میں بکنگ کا آغاز کردیا۔ سی ای او سوسائٹی زوریز ملک کا کہنا ہے کہ کل سے ملتان میں پلاٹس کی بکنگ کا آغاز کر رہے ہیں۔ گجرانوالہ، سیالکوٹ، جہلم اور فیصل آباد میں کامیابی حاصل کرنے والی سٹی ہاؤسنگ سوسائٹی نے ملتان میں بھی پلاٹس کی بکنگ کا آغاز کردیا ہے۔ سوسائٹی کی انتظامیہ نے اعلان کیا کہ پہلے 100 کسٹمرز50 فیصد ادائیگی پر تعمیرات کی اجازت مل جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے معیاری کام کر کے دکھایا ہے۔ ہاؤسنگ سوسائٹی میں 100 کنال کا پارک دیا گیا ہے۔ شہر کا بہترین چڑیا گھر کالونی کے اندر ملے گا جبکہ سوسائٹی کے اندر صحت کی سرگرمیوں کیلئے جم اور گرینری کا خاص اہتمام کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سٹی ہاؤسنگ سوسائٹی کے اندر ڈویلپمنٹ کا کام 100 فیصد مکمل کرلیا گیا ہے۔ماضی کی طرح اس سوسائٹی میں بھی جو وعدہ کیا ہے پورا نظر آئے گااوریہ عوام کیلئے تحفہ ہے۔اگرکوئی ڈویلپراس سوسائٹی کے مقابلہ پرسوسائٹی لائے گاتواسے اپنامنافع چھوڑناپڑے گا۔لاؤنچنگ تقریب کے بعدسی ای اونے اپنی ٹیم کے ہمراہ سٹی ہاؤسنگ سکیم کے مکمل ہونے والے ترقیاتی کاموں کابھی معائنہ کیاہے۔

مزید :

صفحہ آخر -