نیب نیازی گٹھ جوڑ سیاسی مخالفین کو انتقام کا نشانہ بنا رہا ہے، عمران نذیر

نیب نیازی گٹھ جوڑ سیاسی مخالفین کو انتقام کا نشانہ بنا رہا ہے، عمران نذیر

  

لاہور(خصوصی رپورٹ) مسلم لیگ ن لاہور کے جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر اورحمزہ شہباز کے ترجمان عمران گورایہ نے کہا ہے کہ ناہل اور سلیکٹڈ وزیر اعظم عمران نیازی اپنی نالائقیوں اور چوری کوچھپانے کے لئے25ماہ سے نیب کی چھتری کے نیچے پناہ لے ہوئے ہیں۔ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنما خواجہ عمران نذیرنے کہا کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ سیاسی مخالفین خاص طور پر ن لیگ کی قیادت کو گرفتار کرکے بد ترین انتقام کا نشانہ بنا رہا ہے، وہ دن دور نہیں جب کرائے کے یہ حکمران اور ترجمان بھاگنے کیلئے راستہ تلاش کریں گے لیکن بھاگ نہیں سکیں گے۔کھلنڈروں کی حکومت صرف سیاسی مخالفین کو جیلوں میں ڈال سکتی ہے،عوام کے دلوں سے ان کی محبت نہیں نکال سکتی۔ نالائق، نااہل اور چور حکومت کی کورونا کے خلاف کوئی حکمت عملی نہیں۔ حکومتی نالائقی کی وجہ سے ڈاکٹرز اور عوام کورونا سے مر رہے ہیں جبکہ عمران خان صرف شہباز شریف کو گرفتار کرنے کا پلان بنا رہے ہیں۔عمران گورایہ نے کہا کہ کرائے کے حکومتی ترجمان اپنی حکومت کی طرح نااہل ہیں یہ صرف اپنے سلیکٹڈ باس کیلئے صدقے کا مال ہی اکٹھا کرسکتے ہیں ریاستی معاملات چلانا ان کے بس کی بات نہیں۔یہ جن کے اشارے پر مخالفین کے خلاف بد زبانی کررہے ہیں برا وقت آنے پر نالائق ترجمانوں کو اپنا بریف کیس پکڑنے کی بھی مہلت نہیں ملے گی۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے ترجمان شہباز گل اپنی اوقات میں رہ کر بات کرنا سکھیں۔ن لیگ کی قیادت پر الزام تراشی سے یہ اپنا قد بڑھانا چاہتے ہیں۔

عمران نذیر

مزید :

صفحہ آخر -