فلیٹیز ہوٹل لاہورکے دو ہال اسمبلی چیمبر قرار، اجلاس کیلئے انتظامات مکمل

  فلیٹیز ہوٹل لاہورکے دو ہال اسمبلی چیمبر قرار، اجلاس کیلئے انتظامات مکمل

  

لاہور(این این آئی)پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل سہ پہر تین بجے فلیٹیز ہوٹل لاہور میں شروع ہوگا، کوروناوائرس کی وجہ سے اجلاس کے مقام کو تبدیل کیا گیا ہے۔ پنجاب اسمبلی کی عمارت سے ملحقہ فلیٹیز ہوٹل کے کرسٹل اور رائل گرینڈ ہالز کو اسمبلی چیمبر قرار دیا گیا ہے۔ نجی ہوٹل میں منعقد ہونے والے اجلاس کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے جس کے تحت حکومتی اور اپوزیشن بنچوں کی الگ الگ تقسیم کے تحت نشستیں لگائی گئی ہیں۔ اراکین اسمبلی سماجی فاصلہ برقرار رکھتے ہوئے بیٹھیں گے۔ دوسری جانب بیشتر حلقوں کی جانب سے نجی ہوٹل میں اجلاس کے انعقاد پر حکومت کوتنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔اراکین اسمبلی کو کورونا سے بچاؤ کیلئے ایوان قرار دئیے گئے۔ ہا ل میں داخلے سے قبل سینی ٹائز کیا جائے گا جبکہ اراکین اسمبلی بغیر ماسک کے ایوان میں داخل نہیں ہو سکیں گے۔ اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے سکیورٹی سمیت دیگر انتظامات حتمی مراحل میں داخل ہو گئے ہیں۔

انتظامات مکمل

مزید :

صفحہ آخر -