پنجاب کے پاس43لاکھ میٹرک ٹن گندم 10برسوں کا نیاریکارڈ،علیم خان

      پنجاب کے پاس43لاکھ میٹرک ٹن گندم 10برسوں کا نیاریکارڈ،علیم خان

  

لاہور(لیڈی رپورٹر) سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ محکمہ خوراک کے پاس گندم کے ذخائر 43لاکھ میٹرک ٹن سے تجاوز کر چکے ہیں جو گزشتہ 10برسوں کا نیاریکارڈہے۔ پنجاب حکومت کی کوشش ہے کہ اس تاریخی خریداری کا فائدہ عام آدمی تک پہنچائیں۔وہ آج یہاں 90شاہراہ قائد اعظم پر اپنے دفتر میں محکمہ خوراک کے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کر رہے تھے جس میں صنعت کے صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال اور خوراک و صنعت کے سیکرٹری صاحبان نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں صوبے میں گندم کی خرید اور آٹے کی مارکیٹ پرائس میں استحکام کے حوالے سے تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے کہا کہ روائتی اور پہلے سے موجود سبسڈی کے نظام میں تبدیلی لاتے ہوئے اسے ضرورت مند اور غریب طبقے کے لئے ٹارگٹڈ سبسڈی کے طور پر متعارف کرائیں گے۔سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے محکمہ خورا ک کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ گندم کی خرید اور آٹے کی قیمتوں میں استحکام سے متعلق واضح سفارشات کو جلد از جلد حتمی شکل دیں جنہیں وزیر اعلیٰ پنجاب سے منظوری کے بعد وزیر اعظم عمران خان کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

نیا ریکارڈ

مزید :

صفحہ آخر -