شیخوپورہ، گرینڈ آپریشن، 50 کروڑ مالیت کی سرکاری زمین واگزار
لاہور(سپیشل رپورٹر)اینٹی کرپشن لاہورریجن بی نے شیخوپورہ میں ناجائز قابضین کے خلاف گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے 50 کروڑ روپے مالیت کی سرکاری زمین واگزار کروا لی۔ ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن محمد گوہر نفیس کا کہناہے کہ کرپشن فری پنجاب کے لے کرپٹ عناصر اور ناجائز قابضین کو نشان عبرت بنائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن نے ضلعی انتظامیہ سے ملکر پنجاب حکومت کی ملکیت 700کنال اراضی واگزار کروائی ہے۔اینٹی کرپشن حکام کے مطابق سرکاری اراضی چک نمبر 23 UCC اور شیخوپورہ سے واگزار کروائی گئی ہے،ناجائز قابضین سے واگزار زمین کی مالیت 50کروڑ روپے سے زائد ہے،سرکاری اراضی ناجائز قابضین سے واگزار کروا کر متعلقہ محکمہ کے حوالے کردی گئی ہے،ناجائز قابضین کے خلاف آپریشن عمران ممتاز سیال DDI ہیڈ کوارٹر اور خرم DDI شیخوپورہ اوراے سی شرق پور کی زیر نگرانی کیا گیاہے، ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن لاہور بی وسیم حامد کا کہناہے کہ سرکاری اراضی واگزار کرانے کے لیے۔ بلا تفریق کاروائیاں کر رہے ہیں۔
زمین واگزار