سٹاک مارکیٹ میں محدود کاروباری سرگرمیاں، انڈیکس میں 6.63پوائنٹس کمی، سونا اور ڈالر سستا

        سٹاک مارکیٹ میں محدود کاروباری سرگرمیاں، انڈیکس میں 6.63پوائنٹس کمی، ...

  

کراچی (اکنامک رپورٹر) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں بدھ کو محدود پیمانے پر کاروباری سرگرمیاں دیکھنے میں آئی اور سرمایہ کار وفاقی بجٹ قریب آنے اور ملک میں کورونا کیسز میں اضافہ ہونے کے باعث سائیڈ لائن رہے جس کے باعث ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس 6.63پوائنٹس کی کمی سے34401.42پوائنٹس کی سطح پرآگیا اور کاروباری حجم بھی منگل کی نسبت 41.38فیصد کم رہا جب کہ56.74 فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی لیکن مخصوص مہنگی کمپنیوں کی شیئرز کی قیمتیں بڑھنے کے سبب مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 2ارب 34کروڑ27لاکھ روپے بڑھ گئی۔پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں گزشتہ روزٹریڈنگ کے آغاز سے حصص کی خرید وفروخت کی سرگرمیوں میں کمی دیکھنے میں آئی ابتدائی اوقات میں سرمایہ کاروں کی جانب سے مخصوص منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری کی گئی جس کے باعث کے ایس ای100انڈیکس34656پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیاتاہم بعد ازاں شیئرز کی فروخت کا دباوٗ بڑھنے کے باعث تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اورمارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 6.63پوائنٹس کی کمی سے34401.42پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای30انڈیکس1.56پوائنٹس کے اضافے سے 15073.04پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس8.83پوائنٹس کے اضافے سے 24677.11پوائنٹس پر بند ہوا۔ گزشتہ روز مجموعی طور پر356کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے131کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،202میں کمی اور 23کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ سرمائے کا مجموعی حجم65کھرب46ارب 83کروڑ5لاکھ روپے سے بڑھ کر65کھرب49ارب 17کروڑ32لاکھ روپے ہو گیاجب کہ کاروباری حجم 12کروڑ99لاکھ 51ہزار شیئرز رہا جومنگل کی نسبت 9کروڑ17لاکھ 39ہزار شیئرزکم ہے۔قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اعتبار سے نیسلے پاکستان کے حصص کی قیمت 46.67روپے کے اضافے سے 6800روپے اورپاک ٹوبیکوکے حصص کی قیمت 28.11روپے کے اضافے سے1620.61روپے ہو گئی جبکہ انڈس ڈائنگ کے حصص کی قیمت47.85روپے کی کمی سے590.15روپے اوررفحان میظ کے حصص کی قیمت45.67روپے کی کمی سے7011روپے پر آ گئی۔نمایاں کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے ٹی آر جی پاک، پاک الیکٹران،پاک پٹرولیم،ہیسکول پٹرول،میپل لیف،بینک آف پنجاب،یونٹی فوڈز، بینک الفلاح،آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ اور ہم نیٹ ورک کے حصص سرفہرست رہے۔عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی آنے کے باعث مقامی مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت 700روپے کی کمی سے 97ہزار700روپے ہوگئی۔آل کراچی صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کوانٹر نیشنل گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 22ڈالرکی کمی سے1718ڈالر ہوگئی جس کے زیر اثر ملکی صرافہ مارکیٹوں میں 700روپے کی کمی سے فی تولہ سونے کی قیمت 97ہزار700روپے اور دس گرام سونے کی قیمت600روپے کی کمی سے 83ہزار762روپے ہو گئی۔مقامی کرنسی مارکیٹوں میں بدھ کو امریکی ڈالر سمیت دیگر غیر ملکی کرنسیوں کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری آئی اور ڈالر کی قیمت 164.50روپے ہوگئی جب کہ دیگر کرنسیوں میں برطانوی پاونڈ کی قدر میں ایک روپے،سعودی ریال کی قدر میں 70پیسے،یوے ای کی قدر میں 60پیسے اور یورو کی قدر میں 30پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید45پیسے کی کمی سے164.75روپے سے گھٹ کر164.30روپے اور قیمت فروخت50پیسے کی کمی سے165روپے سے گھٹ کر164.50روپے ہوگئی جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید1.20روپے کی کمی سے164.70روپے سے گھٹ کر163.50روپے اور قیمت فروخت70پیسے کی کمی سے165.20روپے سے گھٹ کر164.50روپے ہو گئی۔دیگر کرنسیوں میں 30پیسے کی کمی سے یورو کی قیمت خرید180.30روپے سے گھٹ کر180روپے اور قیمت فروخت182.30روپے سے گھٹ کر182روپے ہوگئی جب کہ برطانوی پونڈ کی قیمت خرید203روپے سے گھٹ کر202روپے اور قیمت فروخت 205روپے سے گھٹ کر204روپے ہوگئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خرید43.20روپے سے گھٹ کر42.90روپے اور قیمت فروخت43.70روپے سے گھٹ کر43.40روپے ہوگئی جب کہ یواے ای درہم کی قیمت خرید44.30روپے سے گھٹ کر43.90روپے اور قیمت فروخت44.80روپے سے گھٹ کر44.40روپے ہوگئی۔

سٹاک مارکیٹ

مزید :

صفحہ آخر -