سعودی عرب کے مسجد الاقصیٰ کا کنٹرول حاصل کرنے کیلئے اسرائیل سے خفیہ مذاکرات

    سعودی عرب کے مسجد الاقصیٰ کا کنٹرول حاصل کرنے کیلئے اسرائیل سے خفیہ ...

  

لاہو ر(مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان خفیہ مذاکرات کا انکشاف ہوا ہے، سعودی عرب نے مسجد الاقصیٰ کا کنٹرول حاصل کرنے کے لیے اسرائیل سے خفیہ مذاکرات کیے ہیں۔اسرائیلی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان خفیہ مذاکرات ہو رہے ہیں جن کا مقصد مقبوضہ بیت المقدس میں اسلامی املاک کا کنٹرول سعودی عرب کے زیر انتظام کرنا ہے، تاہم اسرائیلی سرکاری حکام نے ایسے کسی بھی مذاکرات کی تردید کی ہے۔خلیجی اخبار کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان ہونے والے مذاکرات سفارت کاروں کی سطح پر شروع ہوئے اور اس میں اعلیٰ سطح کی اسرائیلی سیکورٹی ٹیم، امریکی حکام اور سعودی حکام بھی شامل تھے۔ مذاکرات کے ذریعے جو معاہدہ کرنیکی کوشش کی جا رہی ہے اسے‘صدی کا تاریخی معاہدہ‘ قرار دیاجا رہا ہے۔رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ مسجد الاقصیٰ میں اسلامی ایڈومنٹ کونسل میں کسی بھی طرح کی تبدیلی کے حوالے سے اردن نے سخت مخالفت کی تھی، تبدیلی مقدس مقام پر ترکی کے بڑھتے کردار کی وجہ سے آئی ہے۔سینئر عرب سفارتکار نے اسرائیلی اخبار ’اسرائیل ہاؤم’کو بتایاکہ اسرائیل اور امریکا بھی خواہشمند ہیں کہ ’صدی کا تاریخی معاہدہ‘ سے قبل سعودی عرب کا ساتھ دیا جائے، بحرین اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) بھی سعودی عرب کے ساتھ ہیں۔

خفیہ مذاکرات

مزید :

صفحہ اول -