کورونا مریضوں میں اضافہ، سرکاری ہسپتالوں کی بیشتر وارڈز خالی کرالی گئیں

  کورونا مریضوں میں اضافہ، سرکاری ہسپتالوں کی بیشتر وارڈز خالی کرالی گئیں

  

لاہور(جنرل رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں ہوشربا اضافہ ہونے پر ہسپتالوں کی بیشتر وارڈ دیگرامراض میں مبتلا مریضوں کو گھر بھیج کر خالی کروا لی گئیں جبکہ سروسز ہسپتال کے مزید6 ڈاکٹروں میں کورونا کی تصدیق ہو گئی۔ ذرائع کے مطابق سروسز ہسپتال میں کورونا مریضوں کی بڑے پیمانے پر آمد کے باعث میڈیکل سپیشل و ارڈ،میڈیکل ٹو کی دونوں وارڈ، نئی بلڈنگ کی دوسری اور تیسری منزل کی وارڈز کورونا وارڈز میں تبدیل کردیا گیا۔ علاوہ ازیں ہسپتال کے مزید6 ڈاکٹروں میں کورونا کی تصدیق ہونے پر بیشتر سینئر ڈاکٹرز کورونا وائرس کے خوف سے مریضوں کو جونیئر ڈاکٹرز کے رحم و کرم پر چھوڑکر طویل چھٹی پر چلے گئے۔

وارڈزخالی

مزید :

صفحہ اول -