بھارت میں پھر ”پاکستان زندہ باد“ کے نعرے،کشمیر کی آزادی کا مطالبہ

  بھارت میں پھر ”پاکستان زندہ باد“ کے نعرے،کشمیر کی آزادی کا مطالبہ

  

نئی دہلی(آئی این پی) بھارت میں ایک بار پھر پاکستان زندہ باد اور کشمیر کو آزاد کرو کے نعروں کی گونج نے مودی سرکاری کی نیندیں حرام کر د یں،بنگلور میں اقلیتوں سے بدترین سلوک کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے مظاہرین نے پاکستان زندہ باد کے نعرے بلند کئے، پولیس نے مظا ہرین پر لاٹھی چارج کرتے ہوئے بغاوت کا مقدمہ بھی درج کر لیا۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت میں ایک بار پھر پا کستان زندہ باد اور کشمیر کو آزاد کرو کے نعروں کی گونج نے مودی سرکاری کی نیندیں حرام کردیں، بھارتی پولیس نے انتقام لینا شروع کردیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی شہر بنگلور میں اقلیتوں سے بدترین سلوک کیخلاف احتجاج کیا گیا اس دوران مظاہر ین نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے اور کشمیر کی آزادی کا بھی مطالبہ کیا۔رپورٹ کے مطابق احتجاج کے دوران نوجوانوں نے کشمیر کی آزادی کے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ بھارتی پولیس نے انتقام لینے کیلئے مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا جس سے کئی شرکا زخمی بھی ہوئے۔ پولیس اہلکاروں نے پاکستان زندہ کے نعرے لگانے والی لڑکی سے بدسلوکی بھی کی۔ منتظمین اور احتجاج میں شریک نوجوانوں کیخلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔یاد رہے کہ رواں سال فروری میں بنگلور میں احتجاجی جلسے کے دوران امولیا لیونا نامی لڑکی نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا تھا جس پر پولیس نے لڑکی کو گرفتار کر کے اس کیخلاف بغاوت کا مقدمہ درج کیا اور کارروائی کی۔اس سے قبل بھی بھارت میں مودی سرکار کیخلاف اور پاکستان کے حق میں نعرے لگ چکے ہیں۔

پاکستان نعرے

مزید :

صفحہ اول -