شہباز شریف بغیر کسی رکاوٹ کے عدالت پہنچے ”کرپشن کی ماں“کب تک خیر منائے گی: فیا ض الحسن

  شہباز شریف بغیر کسی رکاوٹ کے عدالت پہنچے ”کرپشن کی ماں“کب تک خیر منائے گی: ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی،لاہور (نیوز رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک،آئی این پی) فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ نیب ایک آزاد ادارہ ہے، یہ نیب اور شریف فیملی کے معاملات ہیں، نیب کے معاملات کیساتھ وفاقی اور پنجاب حکومت کا کوئی لینا دینا نہیں۔وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا شہباز شریف ماڈل ٹاؤن سے بغیر کسی رکاوٹ کے عدالت پہنچے، وزراء حکومت میں ہوتے ہیں اس لئے انہیں تمام اداروں کی معلومات ہوتی ہیں، انہوں نے بجٹ میں کونسی توپیں اور ہائیڈروجن بم چلانا ہے، کبھی یہ ٹڈی دل کی بات کرتے ہیں کبھی اٹھارویں ترمیم کی، کرپشن کی ماں کب تک خیر منائے گی، کبھی تو نیب اور تحقیقاتی اداروں میں چھری تلے آئے گی۔آئی این پی کے مطابق فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ میں نے بطور صوبائی وزیر 3 ماہ قبل وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر کورونا وائرس کیخلاف محاذ پر صف اول پر لڑنے والے صحافیوں کیلئے جس خصوصی پیکیج کا اعلان کیا تھا، آج ہم نے وہ وعدہ وفا کردیا۔وزیراطلاعات ونشریات پنجاب نے کہا کہ رواں سال کے آغاز میں جب کورونا وائرس دنیا کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی اپنے پنجے گاڑھ رہا تھا، وزیراعلیٰ پنجاب نے پاکستان کے تمام طبقات بالخصوص بیوروکریسی، ڈاکٹرز وپیرا میڈیکل اسٹاف،پولیس افواج پاکستان اور میڈیا کے ساتھ ملکر محاذ سنبھالا، اس غیر روایتی جنگ میں ہمارے پرنٹ والیکٹرانک میڈیا نے جذبہ حب الوطنی اور احساس ذمہ داری کے ساتھ سوشل اور مین اسٹریم میڈیا پر غیر مصدقہ اطلاعات اور سازشی تھیوریوں کے طوفان کا مقابلہ کرتے ہوئے کورونا کے خطرات، ممکنہ بچاو سے متعلق حکومتی پالیسیوں، اقدامات اور آگاہی مہم کو عوام تک پہنچایا، جس کا اعتراف بزدار حکومت آج اس امدادی رقم کی صورت میں کررہی ہے۔فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ میں امید کرتا ہوں کہ انشااللہ مستقبل قریب میں جب پاکستان کورونا وائرس کو شکست دینے میں کامیاب ہوجائے گا تو بحیثیت مجموعی ہم سب کا ایک دوسرے سے اور اس وطن سے رشتہ پہلے سے زیادہ مضبوط اور گہرا ہوگا۔
فیاض الحسن

مزید :

صفحہ اول -