ملک میں یومیہ 30 ہزار کورونا ٹیسٹوں کیلئے100نئی لیبارٹریاں قائم کیں، اسد عمر

    ملک میں یومیہ 30 ہزار کورونا ٹیسٹوں کیلئے100نئی لیبارٹریاں قائم کیں، اسد ...

  

لاہور(این این آئی)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی وترقی اسد عمر نے کہا ہے کہ حکومت نے ملک میں کورونا وائرس کے یومیہ 30 ہزار ٹیسٹ کے ہدف کے حصول کیلئے مزید ٹیسٹنگ لیبارٹریاں قائم کی ہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے تشخیصی صلاحیت میں نمایاں اضافہ،ماہرین صحت کو کیسز کی نشاندہی کیلئے مطلوبہ سامان و آلات کی فراہمی اور وائرس کی روک تھام کی کوششوں میں تعاون کیا ہے۔انہوں نے کہا کورونا وائرس کی تشخیصی صلاحیت میں ملک میں 100سے زائد لیبارٹریوں کے ساتھ اضافہ کیا گیا ہے اور استعداد کے ہدف کا حصول وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے ایک اہم سنگ میل ہے۔انہوں نے کہا کہ مکمل لاک ڈاؤن کو سمارٹ لاک ڈاؤن میں تبدیل کر دیا گیا ہے تاکہ عوام خصوصاً یومیہ اجرت پر کام کرنے والوں کو سہولت مل سکے۔

اسد عمر

مزید :

صفحہ اول -