امریکی گلوکارہ شییر بھی عمران خان کی مداح نکلیں

  امریکی گلوکارہ شییر بھی عمران خان کی مداح نکلیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاس اینجلس (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا کی مشہور گلوکارہ شییر نے پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میں اس زمانے سے آپ کی مداح ہوں، جب آپ کرکٹ کھیلتے تھے۔امریکی گلوکارہ شییر کی جانب سے بیان وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اسلام آباد کے چڑیا گھر سے ہاتھی کو رہا کرنے کے حکم سامنے آیا ہے۔ انہوں نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ سے جاری پیغام میں کہا کہ میں ہمیشہ سے یہی گمان تھا کہ آپ بہت رحمدل انسان ہیں۔ میں اس مدد پر آپ کی بے حد متمنی اور شکرگزار ہوں۔ یہ میرا خواب تھا جو پورا ہوا۔ اپنے ایک دوسرے ٹویٹ میں گلوکارہ شییر نے پاکستان کے وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چودھری کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں ایف ٹی ڈبلیو کی سپورٹ پر شکرگزار ہوں۔
امریکی گلوکارہ شییر

مزید :

صفحہ اول -