ویوو نے ایس ون پرو کی قیمت میں حیرت انگیز کمی کردی

ویوو نے ایس ون پرو کی قیمت میں حیرت انگیز کمی کردی

  

لاہور (پ ر)ویوو نے ایس ون پرو کی قیمت میں حیرت انگیز کمی کردی۔منفرد ڈائمنڈ ڈیزائن، سپر ایمولیڈ ڈسپلے، 48 میگا پکزل کواڈ کیمرہ، 32 میگا پکزل سیلفی کیمرہ، ان ڈسپلے فنگر پرنٹ، 4500 ملی ایمپئر آور بیٹری اور ڈول انجن فاسٹ چارجنگجدت کے حوالے سے عالمی شہرت یافتہ سمارٹ فون کمپنی ویوو نے آج پاکستان میں اپنے سمارٹ فون vivo S1 Pro کی قیمت میں نمایاں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔ فون کی نئی قیمت 39,999 مقرر کی گئی ہے اور اس لحاظ سے یہ اب مارکیٹ میں تمام مڈ رینج فونز سے بہترفیچرز فراہم کررہا ہے۔ایس ون پرو ایک منفرد ڈائمنڈ ڈیزائن 48 میگاپکزل کیمرہ سے مزین ہے، جسکے ساتھ سامنے کی جانب سپر ایمولیڈ ڈسپلے میں 32 میگاپکزل سیلفی کیمرہ نصب ہے۔ فون میں ویوو کا تیز رفتار ان ڈسپلے فنگرپرنٹ سکینر اور 4500 ملی ایمپئر آور کی بڑی بیٹری فراہم کی گئی ہے جس میں ویوو کی ڈول انجن فاسٹ چارجنگ کی سہولت بھی موجود ہے۔فون کی مکمل فیچرزمیں 6.38 انچ سپر ایمولیڈ ڈسپلے، 1080p سکرین ریزولیوشن، ہمیشہ آن رہنے والی سکرین،ویوو کا تیز ترین سکرین کے اندر موجود فنگر پرنٹ سکینر، ڈائمنڈ ڈیزائن 48میگا پکزل کواڈ کیمرہ، الٹراوائڈ، میکرو اور ڈیپتھ سنسرز، 32 میگا پکزل سیلفی کیمرہ، اے آئی خصوصیات، سپر نائٹ سیلفی، کوالکام سنیپ ڈریگن 665 پراسیسر 8 گیگا بائیٹ ریم اور 128 گیگا بائیٹ سٹوریج، ڈول سم فور جی ایل ٹی ای کی سہولت اور ایک سم کے ساتھ 256 کارڈ کی آپشن، 4500 ملی ایمپیئر آور بیٹری، 18 W ڈول انجن فاسٹ چارجنگ، ٹائپ سی کیبل،ویوو ملٹی ٹربو گیمنگ، وائس چینجر اورڈاک موڈ شامل ہیں۔

ایس ون پرو، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی سے منظور شدہ ہے۔

اور کمپنی اسکے ساتھ ایک سال کی وارنٹی بھی فراہم کررہی ہے۔ زونگ صارفین کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ اگر و ہ اس فون میں اپنی فور جی سم استعمال کریں تو انہیں 12 جی بی مفت موبائل انٹرنیٹ بھی فراہم کیا جائے گا۔

مزید :

کامرس -