اداکارہ انعم تنویر نئی ڈرامہ سیریل جلد آن ایئر ہوگی

  اداکارہ انعم تنویر نئی ڈرامہ سیریل جلد آن ایئر ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ انعم تنویر ان دنوں نئی ڈرامہ سیریل جلد آن ایئر ہوگی۔انعم تنویر ٹی وی کی معروف اداکارہ ہیں جن کے کریڈٹ پر بے شمار سپرہٹ سیریل ہیں جن میں میرے درد کو جو زبان ملے،بہکے قدم،دل برباد،وعدہ،بہور رانیاں،شہرناز,نور زندگی اور لشکارہ شامل ہیں۔ کچھ عرصہ پہلے اختتام پزیر ہونے والے دو سیریل’دو بول“ اور”جال“ نے مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کئے۔
۔انعم تنویر کی نئی سیریل”میرا دل میرا دشمن“ کامیابی کے ساتھ آن ائیر ہے جس کے ڈائریکٹرعلی رضا اسامہ، کاسٹ میں یاسر نواز، گل رعنا،نوید رضا، نعمان سمیع علیزے شاہ اور بہت سے دیگر فنکار شامل ہیں جن میں فاطمہ سہیل بھی قابل ذکر ہیں جن کا یہ پہلا ڈرامہ ہے۔ سیریل کی پروڈیوسر ثمینہ ہمایوں سعید اور ثنا شاہنواز ہیں۔ڈرامہ سیریل میں اہم ترین سماجی برائیوں کو موضوع بنایا گیا ہے۔ اسی سلسلے میں انعم تنویر نے بتایا کہ میں سیریل میں اہم کردار ادا کررہی ہوں اور میرا تعلق ایک غریب گھرانے سے تعلق رکھنے والی لڑکی کی نمائندگی کرتا ہے جہاں بے شمار مسائل ہیں جس سے پورا خاندان پریشانیوں کا شکار ہے۔نوید رضا میرے شوہر کا کردار کررہے ہیں۔انعم تنویر نے مزید بتایا کہ میں ہمیشہ نہایت سوچ سمجھ کر پراجیکٹ کا انتخاب کرتی ہوں کیونکہ میں تعداد نہیں بلکہ معیار بلند رکھنا چاہتی ہوں۔

مزید :

کلچر -