ہر ہاتھ ملانے والا دوست نہیں ہوتا،کوریوگرافرلائبہ علی

  ہر ہاتھ ملانے والا دوست نہیں ہوتا،کوریوگرافرلائبہ علی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)معروف کوریو گرافر لائبہ علی نے کہا ہے کہ شوبز کانٹوں کی سیج ہے یہاں ہر ہاتھ ملانے والا آپ کو دوست نہیں ہوتا، اداکاری کے ساتھ رقص کی بنیادی تربیت حاصل کرنا ہر فنکارہ کے لئے ضروری ہے۔لائبہ علی نے کہا کہ ملک میں نیا ٹیلنٹ عدم تحفظ کا شکار ہے، نئی آنے والی خواتین اداکاراں کے لئے کوئی اکیڈمی یا اداکاری کی بنیادی تعلیم فراہم کرنے والا کوئی ادارہ موجود نہیں جس کی وجہ سے لاتعداد نیا ٹیلنٹ نوسر باز اور نام نہاد پروڈیوسروں کے ہتھے چڑھ جاتا ہے جس کیلئے حکومت کو قانون سازی کرنی چاہیے۔ایک سوال کے جواب میں لائبہ علی نے کہا کہ میری ڈانس اکیڈمی میں بین الاقوامی معیار کا کام سکھایا جاتا ہے اور اس سے نیا ٹیلنٹ بہت زیادہ فائدہ حاصل کررہا ہے۔

مزید :

کلچر -