فی الحال شادی کرنے کا ارادہ نہیں، اداکارہ ریشم

      فی الحال شادی کرنے کا ارادہ نہیں، اداکارہ ریشم

  

لاہور(فلم رپورٹر)معروف اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ پاکستانی فلم انڈسٹری کی بہتری کیلئے جدوجہد کے ساتھ ساتھ دعاؤں کی بھی ضرورت ہے۔ ریشم نے کہا کہ بین الاقوامی فلم انڈسٹری کا مقابلہ کرنے کیلئے نہ صرف معیاری فلمیں ضروری ہیں بلکہ حکومت پاکستان کو بھی فلم انڈسٹری کیلئے اربوں روپے کے فنڈز دینا ہوں گے۔ ۔ ایک سوال کے جواب میں ریشم نے کہا کہ فی الحال شادی کا کوئی ارادہ نہیں البتہ جب بھی کوئی پسند آئے گا تو سب کو بتا کر شادی کروں گی۔

مزید :

کلچر -